صف اول کے تجزیہ کاروں کا حیران کن تبصرہ

صف اول کے تجزیہ کاروں کا حیران کن تبصرہ

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال نواز شریف واپس نہیں آئے تو کیا ان کی سیاست ختم ہو جائے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف کو مفرور قرار دینے سے ان کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔

عدالت کے سامنے پیش ہونا نواز شریف کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے،مظہر عباس نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی وجہ سے ن لیگ اور پاکستان کی سیاست میں کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہوگا، ن لیگ کو نواز شریف کی نااہلی اور سزا کے باوجود نقصان نہیں ہوا، آج بھی ن لیگ پنجاب میں تحریک انصاف سے آگے نظر آتی ہے۔محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب میں سب سے بڑی جماعت ہے ، نواز شریف کو مفرور قرار دینے سے ان کی سیاست ختم نہیں ہوگی، نواز شریف کی غیرموجودگی میں ان کی بیٹی اور بھائی پاکستان میں موجود ہیں، ن لیگ پہلے کے مقابلہ میں کچھ عرصہ میں زیادہ متحرک بھی نظر آرہی ہے۔ مریم نواز کے خلاف غیر قانونی اراضی کی انکوئری کے معاملے پر شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب نے شریف برادران کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے مریم نواز کے خلاف غیر قانونی اراضی کی انکوئری کے معاملہ پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے 2013 میں کل 3ہزار 568 کنال رقبہ زمین خریدی گئی، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نام12 ایکڑ جو 96 کنال بنتی ہے، زمین منتقل ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے نام منتقل ہونیوالی زمین کا رقبہ بھی 12 ایکڑ یعنی 96 کنال تھا، نیب نے متعلقہ محکموں سے اراضی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں