کیا دو بیویوں کو ایک ہی کمرے میں ایک ساتھ رکھا جاسکتا ہے؟ اسلام کیا کہتا ہے

کیا دو بیویوں کو ایک ہی کمرے میں ایک ساتھ رکھا جاسکتا ہے؟ اسلام کیا کہتا ہے

کیا دو بیویوں کو ایک ہی کمرے میں ایک ساتھ رکھا جاسکتا ہے؟ اسلام کیا کہتا ہے, اسلام نے انسانوں کو اخلاق و کردار کے قیمتی جواہر سے نوازا ہے اور زندگی گزارنے کے اصول و آداب سے سرفراز کیا ہے۔ کن چیزوں کو اختیار کرنے سے ایک صالح اور پاکیزہ معاشرہ کی تعمیر ہوتی ہے اور کن

چیزوں کو اپنانے کی وجہ سے معاشرہ داغدار ہوتا ہے اس کو بھی اسلام نے واضح فرما دیا ہے۔ اسلام شرم و حیاء کو ایک مسلمان کی زندگی کا بنیادی وصف قرار دیتا ہے۔ اسی لیے اسلامی معاشرے میں ’شرم و حیاء‘ کا بنیادی کردار ہے۔ حیاء انسان کے نیک و پاکباز اور سعادت مند ہونے کی علامت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا، وَخُلُقُ الْإِسْلَامِ الْحَيَاءُ. ہر دین کی (ایک خاص) عادت ہوتی ہے اور اسلام کی عادت شرم و حیاء ہے۔ ابن ماجه، السنن، كتاب الزهد، باب الحياء، 2: 1399، رقم: 4181، بيروت: دار الفكر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: إنَّ الْحَيَاءَ وَالإِيمَانَ قُرِنَا جَمِيعًا ، فَإِذَا رُفِعَ أَحَدُهُمَا رُفِعَ الآخَرُ. حیاء اور ایمان دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک اٹھ جائے تو دوسرا بھی خود بخود اٹھ جاتا ہے۔ ابن أبي شيبة، المصنف، 5: 213، رقم: 25350، الرياض: مكتبة الرشد اسی طرح حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: الإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً، وَالحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الإِيمَانِ. ایمان کی ستر سے زیادہ شاخیں ہیں اور حیاء بھی ایمان کی ایک (اہم) شاخ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں