پاکستان کا وہ صوبہ جہاں کل کورونا وائرس سے ایک بھی مریض کا انتقال نہیں ہوا ۔۔۔۔

پاکستان کا وہ صوبہ جہاں کل کورونا وائرس سے ایک بھی مریض کا انتقال نہیں ہوا ۔۔۔۔

کراچی ( ویب ڈیسک) سندھ میں آج کورونا سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا ۔19مارچ کے بعد آج پہلا دن ہے جب صوبے میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ صوبے میں آج کورونا وائرس کے 230 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 157؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید 2152؍ مریض صحت ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے 230 کیسز سامنے آئے جب 9738 نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی جسکے بعد تعداد بڑھ کر 130483 ہوگئی۔ ہفتے کا دن خوش قسمت رہا کیونکہ کسی بھی مریض کی کورونا سے موت کی اطلاع نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 9738 ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 230 ایسے کیسز سامنے آئے جن میں موجودہ تشخیصی شرح دو فیصد ہے۔ اب تک 1046051 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں پورے سندھ میں 130483 کیسز کا پتہ چلا ہے جو مجموعی طور پر 12 فیصد تشخیصی شرح بنتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2152 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 126164 ہوگئی ہے جسکی شرح 97 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 1897 مریض زیر علاج ہیں جن میں گھروں میں 1578، آئسولیشن سینٹرز میں 6 اور مختلف اسپتالوں میں 313 مریض شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 157 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 16 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی سے 230 نئے کیسوں میں 120 مثبت کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں ضلع جنوبی 38، ضلع شرقی 32، ضلع کورنگی 27، ضلع وسطی 12، ضلع ملیر 6 اور ضلع غربی 5 شامل ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں میرپورخاص 14، حیدرآباد 8، بدین 7، قمبر اور شہید بینظیر آباد 5-5، دادو 4، لاڑکانہ ، نوشہروفیروز، شکارپور اور عمرکوٹ 3-3، جامشورو، خیرپور، سکھر اور ٹھٹھہ 2-2، گھوٹکی اور جیکب آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں