بریکنگ نیوز: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو ایک اور اہم عہدہ سونپ دیا گیا

بریکنگ نیوز: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو ایک اور اہم عہدہ سونپ دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں شامل کر لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں شمولیت کی منظوری دیدی۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان واپس نہ آئے تو ان کی پارٹی مسلم لیگ (ن) بکھر جائے گی، تقسیم کی صورت میں (ن) سے (ش ) ضرور نکلے گی،ن لیگ مریم نواز کے ساتھ لیکن ش لیگ نہیں. اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی ، اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے ۔ لاہور میں پاکستان ریلوے کی طرف سے محکمے کی ہفتہ وار بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آجاتےہیں تو انکی سیاست بہتر ہوسکتی ہے ورنہ ن لیگ متحد نہیں رہے گی کیونکہ ن لیگ تو مریم نواز کے ساتھ ہے لیکن ش لیگ نہیں ہے.آپ دیکھ لیں کہ ش لیگ مریم کے ساتھ عدالت میں بھی نہیں گئی ، مریم نواز کو جب یقین ہوا کہ باہر نہیں جاسکتیں تو پتھرا ئوکروا دیا گیا جبکہ نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہے ، اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی۔اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،میرے خیال میں آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتا ہے ، عمران خان کے لیے آنے والے دنوں میں بھی کوئی خطرہ نہیں ، وہ 5 سال پورے کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گی۔اپنی تحریک میں اپوزیشن جماعتیں صرف جلسہ جلوس ہی کرسکتی ہیں لیکن دھرنا نہیں دے سکتیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں