’’رسوڑے میں کون تھا۔‘‘ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کے سب سے وائرل ٹرینڈ پر ویڈیو بنا ڈالی

’’رسوڑے میں کون تھا۔‘‘ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کے سب سے وائرل ٹرینڈ پر ویڈیو بنا ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک ویڈیوز کے بعد شوبز کی چکا چوند کا حصہ بننے والی ہانیہ عامر اپنے پرانے شوق کو تاحال زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پرآج کل کے سب سے وائرل ٹرینڈ ” رسوڑے میں کون تھا “ پر بنائی ہے۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے

ہانیہ نے کیپشن میں لکھا ” جنون حقیقی ہے”۔ ہانیہ نے یہ ویڈیو مخصوص گیٹ اپ کے ساتھ بنانے کے بجائے اپنے دوستوں کے ساتھ بنائی اور سبھی کے تاثرات ہی اس ویڈیو کی خاص بات ہیں۔ ویڈیو میں معروف پروڈیوسروجاہت روف کی اہلیہ شازیہ وجاہت اور مومن ثاقب کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کے فالوورز نے اس ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔ ہانیہ سے قبل بھی کئی معروف شوبزستارے بھارتی ٹی وی کے سوپ سیریل “ساتھ نبھانا ساتھیا” کے کردار کوکیلا بین کے سوال “رسوڑے میں کون تھا” کا جواب دے چکے ہیں۔ انٹرنیٹ پروائرل یہ ویڈیو دراصل بھارتی ڈرامے” ساتھ نبھانا ساتھا” کے ایک منظر پربنائی گئی ہے جس میں کوکیلا بین گوپی بہو اورراشی سے کوکرمیں سے چنے نکال کرخالی پریشر ککر چولہے پر چڑھانے کے حوالے سے تفتیش کررہی ہیں۔ کوکیلا کے مکالموں کو ریپ سونگ میں تبدیل کرنے والے بھارتی میوزک پروڈسر یش راج مکھاٹے مختلف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح و پرلطف بنانے میں شہرت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں