بریکنگ نیوز: 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ پنجاب حکومت نے اعلان کردیا

بریکنگ نیوز: 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ پنجاب حکومت نے اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15ستمبر سے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ہوئی، کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی، وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی ادارے 15ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی

ادارے 15ستمبرسے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ہوئی، کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی۔ کانفرنس میں چاروں صوبوں پنجاب،سندھ ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرسے بھی وزرا تعلیم شرکت کی۔ کانفرنس میں تمام صوبے اپنی تجاویز دیں گے ،صوبہ پنجاب سے مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں اپنے محکموں کے حوالے سے تجاویز دیں گے، ہائر ایجوکیشن پندرہ ستمبر سے تمام اعلی تعلیم کے ادارے کھولنے کی تجویز دیں گے، وزیر تعلیم سکول پنجاب مراد راس سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے بارے تجویز دیں گے۔ کانفرنس میں تمام صوبے اپنی تجاویز دیں ،صوبہ پنجاب سےمراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں اپنے محکموں کے حوالے سے تجاویز دیں، ہائر ایجوکیشن پندرہ ستمبر سےتمام اعلی تعلیم کے ادارے کھولنے کی تجویز دیں، وزیر تعلیم سکول پنجاب مراد راس سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے بارے تجویز دیں۔ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں 15 ستمبر سے یونیورسٹیز ، کالجز کھلونے کا فیصلہ ہوا۔ میٹرک اور انٹر کی جماعتیں 15 ستمبر سے کھیلں گی۔ پنجاب کے وزیرتعلیم نے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔ آخری مرحلے میں 30 ستمبر سے پانچویں تک کی کلاسز کو کھولا جائے گا۔ مراد راس نے کہا 15 ستمبر سے پہلے مرحلے میں 9ویں سے اوپر کی جماعت کے طلبا کو بلایا جائےگا۔ وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب نے کہا 22 سمتبر سے آٹھویں جماعت کو بلایا جائے گا۔ حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں