نئے ہمسفر کی تلاش۔۔۔! محسن عباس کے ساتھ ایک خوبصورت لڑکی کی تصویر نے سب کو چونکا دیا

نئے ہمسفر کی تلاش۔۔۔! محسن عباس کے ساتھ ایک خوبصورت لڑکی کی تصویر نے سب کو چونکا دیا

اداکار محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جو ان کے مداحوں کو چونکانے کا باعث بن گئی، لیکن کیپشن پڑھنے کے بعد سبھی کے اندازے غلط ثابت ہوئے ۔ اداکارنے شادی بیاہ کے فوٹو شوٹ کا ایک مقبول پوزبنائے ہوئے تصویر شیئرکی جس میں

وہ اپنے مقابل کھڑی لڑکی کے ساتھ سرجوڑے ہوئے ہیں ، تاہم دونوں کے چہرے واضح نہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا “کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آنے والے ڈرامے میں میری ہیروئن کون ہیں ؟”۔ محسن نے آپشنز میں 3 اداکاراوں کو ٹیگ کیا جن میں مریم نور،کرن حق اور نازش جہانگیر شامل ہیں۔ پوسٹ پرتبصرہ کرنے والوں میں سے بیشترکا پہلا تبصرہ یہی تھا کہ یہ تصویر غالبا محسن کے نکاح کی ہے لیکن کیپشن میں اداکار کی جانب سے ڈرامے اور ہیروئن کا پوچھے جانے پر زیادہ تر صارفین نے کرن حق کا نام لکھا۔ جبکہ اس سے قبل محسن انسٹااسٹوریز میں تصدیق کرچکے ہیں کہوہ نازش جہانگیر کے ساتھ جلد ڈرام سیریل ” گھمنڈی ” میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ تو محسن کے کسی نئے ڈرامے کی تفصیلات تاحال منظرعام پرنہیں آئیں اور حالیہ پوسٹ میں بھی اگر اداکار کا اشارہ اسی جانب ہے توہم بتاتے چلیں کہ ڈرامہ ” گھمنڈی” کے ہدایتکار سہیل جاوید ہیں جبکہ اسے معروف اداکارعدنان صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں