بریکنگ نیوز: گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی۔!! طیب اردگان کے قریبی عزیز نے معیشت کو تباہ کیا، تہلکہ خیز دعویٰ

بریکنگ نیوز: گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی۔!! طیب اردگان کے قریبی عزیز نے معیشت کو تباہ کیا، تہلکہ خیز دعویٰ

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی نے اردگان کے داماد پر ملک کی معیشت تباہ کر دینے کا الزام عائد کر دیا۔ پارٹی کے ترجمان فائق اوزتراک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اردگان کے داماد اور وزیر خزانہ بیرات البیرق فخر سے بتاتے ہیں کہ

ہم نے آئی ایم ایف کو 22.5 ارب ڈالر ادا کیے۔ یہ قرضہ انہوں نے خود لیا تھا۔ عوام کا پیٹ ان فضول دعوؤں سے بھر چکا ہے۔ خود صدارتی محل ان کی بیان کردہ کہانوں پر یقین نہیں کرتا ہے۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی سوشل میڈیا پرحکومتی کنٹرول کو سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدراردگان کی صاحبزادی اسراءاور داماد بیرات البراک کی تضحیک کی گئی، جس کے بعد صدر اردگان کی طرف سے یہ اعلان سامنے آیا۔ بیرات البراک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا جس پر جوابی ٹویٹس میں کچھ صارفین کی طرف سے ان کی فیملی کے متعلق بدزبانی کی گئی اور تمسخر اڑایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹویٹ پر فیملی کی تضحیک کرنے کے جرم میں 11ٹوئٹر صارفین کو گرفتار بھی کر لیا گیاہے۔ بیرات البراک جو صدر اردگان کے داماد اور ترکی کے وزیرخزانہ بھی ہیں، نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے چوتھے بچے کا نام حمزہ صالح رکھا ہے۔ صدر اردگان نے گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہا کہ ”حکومت جلد سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین لاگو کرے گی، یہ قوانین صارفین اور سوشل میڈیا کمپنیوں پر لاگو ہوں گے۔ ان قوانین کے تحت انہیں کچھ ضابطوں کا پابندکیا جائے گا۔“ان کا کہنا تھا کہ ”ترکی کوئی بنانا ری پبلک نہیں ہے۔ جو اس ملک کے ایگزیکٹوز اور جوڈیشل باڈیز کی توہین کرے گا ہم اسے قانون کے آگے جواب دہ بنائیں گے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں