یہ کوئی فلمی ٹریلر نہیں ہے بیٹا۔!! چینی فوج نے بھارتی فوج کو ایک بار پھر ’’لتاڑ‘‘ کے رکھ دیا، تازہ ترین ویڈیو وائرل

یہ کوئی فلمی ٹریلر نہیں ہے بیٹا۔!! چینی فوج نے بھارتی فوج کو ایک بار پھر ’’لتاڑ‘‘ کے رکھ دیا، تازہ ترین ویڈیو وائرل

سیکم (ویب ڈیسک) چینی فوج کی بھارتی فوج کو پھینٹی لگانے کی تازہ ترین ویڈیو سامنے آ گئی۔ اطلاعات کے مطابق چینی فوجی جس طرح بھارتی فوجیوں کو پھینٹی لگا رہے ہیں اس کی تازہ ترین ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صورتحال اور بھی بڑی دلچسپ اور خراب ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرلداخ کے محاذ پرچینی فوجیوں کی طرف سے بھارتی فوجیوں کی مرمت کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد بھارت کے دعوں کی حقیقت بھی کھل کرسامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ویڈیوچینی حکام نے خود وائرل کی ہے تاکہ دنیا کوعلم ہوسکے کہ بھارت کس طرح غلط بیانی سے کام لے رہا ہے ، اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی فوجی بھارتی فوجیوں کوٹھڈے اورمکے مارکرٹھنڈے پانی میں گراتے ہیں اورپھران کوایسے ہی آگے چلنے کا کہتے ہیں‌۔ اس سے قبل دونوں ممالک میں نوک جھونک کا سلسلہ بھی جاری ہے، علاقوں پر قبضے کے دعوے دار بھارت نے ارونا چل پردیش کو بھارتی علاقہ قرار دیا جبکہ چین نے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ چین نے ارونا پردیش کو بھارتی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور علاقے کوتبت ریجن کا حصہ قرار دیا ہےجو کہ چین کے جنوب میں واقع ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ارونا چل پردیش کو بھارتی علاقہ تسلیم کرنے سےانکارکیا ہے۔بیان کے سامنے آتے ہی بھارت میں ہلچل مچ گئی اور بھارت چین پر طرح طرح کی الزام تراشیاں کرنے لگا ہے۔ بھارتی فوجیوں کے اغواء کا معاملہ بھی چین کے گلے میں ڈال دیا ہے جس کاچینی وزارت خارجہ نے دوٹوک لفظوں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کے اغواء کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ژالی جیان جے کہا ہے کہ ارونا چل پردیش چین کا حصہ ہے جو کہ تبت ریجن میں آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں