حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ کے سچن ٹنڈولکر بھی گرویدہ، کس کھلاڑی سے تشبیہ دے ڈالی؟ شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ کے سچن ٹنڈولکر بھی گرویدہ، کس کھلاڑی سے تشبیہ دے ڈالی؟ شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

ممبئی (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنے کیر ئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان پاکستانی بلے باز حیدر علی نے33گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے دنیا

کے بڑے بڑے کرکٹرز ان کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے ۔ اسی سلسلے میں بھا رت سے تعلق رکھنے والے عظیم ترین بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھی حیدر علی کی تعریف میں ٹویٹ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس نوجوان میں بہت ٹیلنٹ ہے یہ اس کے کیرئیر کی پہلی اننگز تھی اور میں اس کا فین ہو چکا ہوں۔ سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈ کھلاڑی کا کسی کھلاڑی کی تعریف کرنا معمو لی بات نہیں ۔ سچن ٹنڈولکر اپنے وقت کے بہترین بیٹسمین رہ چکے ہیں۔ اور پوری دنیائے کرکٹ ان کی صلاحیتوں کی معترف ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے 1989 میں اپنے کیر ئیر کا آغاز کیا اور 2013 تک تینوں قسم کی کرکٹ فارمیٹ میں کرکٹ شائقین کو اپنے کھیل کے سحر میں مبتلا کیے رکھا۔ وہ اب تک کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانےوالے کھلاڑی ہیں ۔ انھوں نے200 ٹیسٹ میچوں میں 54 کی اوسط سے 15921 رنز بنائے۔ ون ڈے انٹر نیشنل میں 463 میچ کھیل کر 45 کی اوسط سے 18426 رنز بنائے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 96 میچ کھیل کر 33 کی اوسط سے 2797 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ 2008 سے 2013 کے درمیان آئی پی ایل کے 78 میچ کھیل کر 35 کی اوسط سے 2334 رنز بھی بنائے۔اس کے علاوہ ٹیسٹ میں 46 اور ون ڈے میں 154 وکٹیں بھی لے چکے ہیں ۔سب سے زیادہ رنز بنانے کے ساتھ ساتھ وہ ون ڈے میں 49 اور ٹیسٹ میں 51 بھی بنا چکے ہیں ۔ان کی سنچریوں کا ریکارڈ بھی ابھی تک ناقابل شکست ہے۔

سچن ٹنڈولکر کی یہ کارکردگی بلا شبہ انھیں ایک عظیم کرکٹر کہلائے جانے کا حقدار ٹھہراتی ہے۔ ایسے میں ان کا ایک پاکستانی نوجوان کھلاڑی کی تعریف کرنا واقعی اس کھلاڑی کے با صلاحیت ہونے کا ثبوت ہے- حیدر علی نے اپنے پہلے میچ میں شاندار ففٹی سکور کی لیکن جس اعتماد سے انہوں نے اپنی اننگز کھیلی اور انگلش باؤلرز اکا سامنا کیا، اس سے یہ واضح طور پر نظر آتا ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک بڑا اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ انھوں نے پی ایس ایل میں بھی پشاور زلمی کی طرف سے کھیلتے ہوئے نہایت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ جس کے بعد انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ حیدر علی کی تعریف صرف سچن ٹنڈولکر نے ہی نہیں کی بلکہ دنیاۓ کرکٹ کے اور بہت سارے لیجنڈ کھلاڑیوں نے اس کھلاڑی کی بیٹنگ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے اگر ہم بات کریں آسٹریلیا کے کوچ لینگر کی تو انھوں نے بھی حیدر علی کی تعریف میں انتہا کر دی انھوں نے کہا کہ اس طرح کے کھلاڑی کا کرکٹ میں میں آنا خوش آئند بات ہے اور اس طرح کا ٹیلنٹ ہر روز کرکٹ میں نظر نہیں آتا ہے – اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی حیدر علی کی بیٹنگ دیکھ کر بہت خوش ہوئے شعیب اختر نے تو یہاں تک کہ دیا ہے کہ ان کے نزدیک حیدر علی کا بیٹنگ سٹائل بابر اعظم سے زیادہ اچھا ہے اور وہ ان کے اس سٹائل کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ان کو حیدر علی کی طرف سے ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں