بریکنگ نیوز: انگلش کوئین اب بنیں گی سیلفی کوئین ۔۔۔۔!!!اداکارہ میرا کی اسٹیج میں واپسی، مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا گیا

بریکنگ نیوز: انگلش کوئین اب بنیں گی سیلفی کوئین ۔۔۔۔!!!اداکارہ میرا کی اسٹیج میں واپسی، مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور آرٹس کونسل نے اداکارہ میرا کی مالی مدد کی درخواست کو مسترد کردی، اداکارہ میرا نے پے در پے فلموں کی ناکامی کے بعد حالات سے مجبور ہوکر اسٹیج ڈراموں میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔میرا 11 ستمبر سے فیصل آباد کے سبینہ تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ ’سیلفی کوئین‘ میں

جلوہ گر ہونگی، اداکارہ نے ڈانس ریہرسل بھی شروع کر دی ہے، ڈرامہ کے مصنف و ہدایتکار ایم صفدر اور شہباز رشید ہیں،کاسٹ میں اداکار عظیم وکی، اسلم چٹا، شاہد ہاشمی، گاما بی اے اداکارہ انیشا خان، شیلا چوہدری اور مناہل نور سمیت دیگر شامل ہیں۔اس سے قبل اگست میں ، میرا نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت 40 ملین روپے کی مالی مدد کے لئے درخواست دی تھی ، جسے محکمہ اطلاعات و ثقافت نے شروع کیا ہے،درخواست کونسل نے مسترد کردی،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی چیئرپرسن ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ فنڈ غریب فنکاروں کے لئے ہے نہ کہ دبئی میں اپارٹمنٹ رکھنے والے کسی کے لئے،درخواست میں ، میرا نے دعوی کیا ہے کہ غیر ملکی شو منسوخ ہونے کے بعد اسے تقریباً $100,000کا نقصان اٹھانا پڑا،اس سے قبل یہ افواہ تھی لاہور آرٹس کونسل 2026 تک اداکارہ میرا کو 5 ہزارروپے فراہم کرے گی۔اداکارہ میرا اکثر کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں