جو کام شہباز شریف بھی نہ کر سکے عثمان بزدار نے کر دکھایا،سرمایہ کاروں کو کیا بڑی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

جو کام شہباز شریف بھی نہ کر سکے عثمان بزدار نے کر دکھایا،سرمایہ کاروں کو کیا بڑی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت کے چئیر مین سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے خصوصی زون بنائے جارہے ہیں جبکہ میر پور میں بھی سرمایہ کاری زون سی پیک کا حصہ قرار دیا جا چکا ہے،پنجاب میں بلواسطہ اور بلا واسطہ سرمایہ کاری سے آزادکشمیر کے عوام بھی مستفید ہونگے،

وزیر اعظم پورے ملک میں سرمایہ کاری کےخواہش مند ہیں تاکہ ملک میں روزگار کے موقع پیدا ہوں،سرکاری ادارےسرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق یورپ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والےسرمایہ کاروں کے ایک وفد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سربراہی میں سردار الیاس تنویر خان سے تفصیلی ملاقات کی ۔اس موقع پر کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان مقبو ل احمد اور دیوان شامل تھے ، یورپی سرمایہ کاروں نے پاکستان اور خصوصی طور پر پنجاب میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ، چیر مین سرمایہ کاری بورڈ سردار الیاس تنویر نے وفد کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان پورے ملک میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں تاکہ ملک میں روزگار کے موقع پیدا ہوں،وزیر اعظم اس کام میں کسی بھی رکاوٹ کو خاطر میں نہ لانے کےواضح احکام دے چکے ہیں جبکہ ورزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بیرون ممالک پاکستانی نژاد سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے اور انہیں ہر سہولت باہم پہنچانے کیلئے کمر بستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے خصوصی زون بنائے جارہے ہیں جبکہ میر پور میں بھی سرمایہ کاری زون سی پیک کا حصہ قرار دیا جا چکا ہے ،پنجاب میں ہونے والی بلواسطہ اور بلا واسطہ سرمایہ کاری سے آزادکشمیر کےعوام بھی مستفید ہونگے ۔سرمایہ کاروں نے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے متحرک ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں کے اندر اپنے وطن

میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ پیدا ہوا ہے،اس بات سے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملی ہے کہ چئیر مین سرمایہ کاری بورڈ بھی ہمارے اپنے طبقے کا ہے جو نہ صرف ہمارے مسائل کو سمجھتا ہے بلکہ انہیں حل کرنے پر بھی یقین رکھتا ہے،چئیر مین سرمایہ کاری بورڈ کی موجودگی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی کیونکہ ان معاملات کو وہ بخوبی سمجھتے ہیں،ماضی میں سرمایہ کاری کے راستے میں جو مشکلات پہاڑ نظر آتی تھیں ،موجودہ دور حکومت میں ان کا وجود بھی نظر نہیں آ رہا جس سے ہم مکمل مطمئن ہیں۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ممبران قانون ساز اسمبلی نے بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے سردار تنویر الیاس خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہم کشمیریوں کے سر فخر سے بلند کئے ہیں ،پاکستانی نژاد کشمیری اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ۔سردار تنویر الیاس خان نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ سرمایہ کاری کے حولے سے مجھے ہر وقت حاضر پائیں گے ،سرمایہ کاری سے جہاں ملک میں روز گار کے موقع پیدا ہونگے وہاں اپنے ملک میں تیار سامان باہر بھج کر کثیر زر مبادلہ بھی حاصل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک زرعی ملک ہیں زرعی اجناس اور جانوروں کی افزائش میں جدید سائنسی طریقوں سے اس میں بہتری لاکر کثیر زرمبادلہ اور منافع کمانے کی بہت گنجائش موجود ہے،بد قسمتی کی بات ہے کہ ماضی میں اس طرف توجہ نہیں دی گئی جبکہ ہمسایہ ممالک اس سے بہت زیادہ زر مبادلہ کما رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ سرمایہ کاری کیلئے ہر سہولت باہم پہنچائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں