بریکنگ نیوز: موٹروے پولیس ناکام۔۔۔ سفر کرنے والوں کی حفاظت کی ذمہ داری کس فورس کو سونپ دی گئی؟ تازہ ترین اطلاعات

بریکنگ نیوز: موٹروے پولیس ناکام۔۔۔ سفر کرنے والوں کی حفاظت کی ذمہ داری کس فورس کو سونپ دی گئی؟ تازہ ترین اطلاعات

گجرپورہ کے قریب موٹروے پر خاتون سے بد فعلی کے بعد پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا۔ پنجاب پولیس کے سربراہ انعام غنی کا کہنا تھا کہ موٹروے پر ایس پی یو اورپی ایچ پی کے 250 اہلکار تعینات ہوں گے جو پیٹرولنگ اور

سیکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پولیس موٹروے پر سیکیورٹی دے گی۔ آئی جی پنجاب کے احکامات کے بعد ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیموں نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گشت شروع کر دیا۔ خاتون سے بد فعلی کے واقعے کے بعد موٹروے پولیس کا مؤقف تھا کہ ایسٹرن بائی پاس کا کنٹرول ان کے پاس نہیں۔ ایسٹرن بائی پاس کو ایک سال قبل آپریشنل کیا گیا تھا جو کالاشاہ کاکو موٹروے انٹرچینج تک جاتا ہے۔ واضح رہےکہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی بد فعلی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ان سے لوٹ مار کے بعد ان کو بچوں کے سامنے بد فعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے بد فعلی کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پولیس نے اب تک تقریباً 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے ڈی این اے کرائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں