وہ کون ہے ؟ کسی کی بیوی اور کس کی بیٹی ہے ؟ پاکستانی میڈیا نے تو حد ہی کر ڈالی ، سنسنی خیزی کے چکر میں موٹر واقعہ کی متاثرہ خاتون کا سارا بائیو ڈیٹا ڈھونڈ نکالا

وہ کون ہے ؟ کسی کی بیوی اور کس کی بیٹی ہے ؟ پاکستانی میڈیا نے تو حد ہی کر ڈالی ، سنسنی خیزی کے چکر میں موٹر واقعہ کی متاثرہ خاتون کا سارا بائیو ڈیٹا ڈھونڈ نکالا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے کے قریب خاتون کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد اس سے منسلک کئی ضمنی مباحث اور سوالات جنم لے رہے ہیں۔ایک طرف لوگ غم و غصے کے اظہار کے ساتھ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور انھیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں

تو دوسری جانب لاہور پولیس کے ایک اعلی افسر کے اس سلسلے میں دیے گئے بیانات پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لیکن اب لوگوں میں ایک تشویش یہ بھی پیدا ہو رہی ہے کہ متاثرہ خاتون اور بچوں کے نام اور دیگر نجی معلومات ناصرف ٹیلیویژن چینلز بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دھڑا دھڑ شیئر کی جا رہی ہے اس بات سے قطع نظر کہ ایسا کرنا نہ صرف متاثرہ خاتون، ان کے بچوں اور اہلخانہ کے لیے نقصان دہ ہو گا بلکہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔یاد رہے کہ ایسے متاثرہ لوگوں کی شناخت اور معلومات کو لیک کرنا قابلِ تعزیر جرم ہے۔احتساب اور داخلی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اس کیس کو حل کرنے کے لیے پولیس تیزی سے کام کر رہی ہے۔’لیکن پولیس اور میڈیا سے گزارش ہے کہ متاثرہ خاتون کی شناخت کو ہر حال میں محفوظ رکھا جائے۔ ہمیں یہ معاشرہ سب سے کے لیے محفوظ اور رہنے لائق بنانا ہو گا۔‘انسانی حقوق کے کارکن سلمان صوفی نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’موٹروے واقعہ حیرت انگیز اور پریشان کُن ہے۔ یہ تشویشناک ہے کہ اتنی سکیورٹی والا علاقہ بھی خواتین کے لیے غیر محفوظ ہے۔‘’مجرموں کو جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف فوراً کارروائی شروع کی جائے۔ اور میڈیا پر خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی جانی چاہیے۔‘صحافی مونا خان کہتی ہیں کہ ’سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا سے گزارش ہے کہ متاثرہ خاتون کا پتا بھی چلے تو برائے مہربانی اپنی ریٹنگ کے لیے اُن سے متعلق کوئی

معلومات پبلک نہ کریں۔‘صحافی جویریہ صدیقی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’متاثرہ خاتون کا نام، پتہ (اور) گاڑی کا نمبر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ مت کریں اور ایف آئی آر شیئر کرتے وقت نام پتا چھپا دیں۔‘ایڈووکیٹ بختیار بلوچ لکھتے ہیں کہ ایسے واقعات کے بعد متاثرہ افراد کی تصاویر یا نام ظاہر کرنے پر لوگوں کو قانونی کارروائی کی صورت میں سزا ہو سکتی ہے۔قاضی قیوم نے لکھا کہ ’اس بدقسمت خاتون کی آزمائش تو اب شروع ہو گی۔‘سوشل میڈیا پر نشانہ بننے والے افراد کا نام، پتہ، فون نمبر، گاڑی کا نمبر اور ایسے دیگر پہلوؤں کو ظاہر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے جن سے اُن کی شناخت ممکن ہو سکے۔بعض ایسے بھی کیسز سامنے آئے ہیں جب لوگوں کی جانب سے متاثرین کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔۔اسی طرح پولیس کی ایف آئی آر میں متاثرہ افراد کے نام اور ذاتی معلومات درج ہوتی ہیں۔ ان ایف آئی آرز کو شیئر کرنے سے پہلے صارفین متاثرہ افراد کی ذاتی نوعیت کی معلومات کو حذف کر سکتے ہیں۔سمارٹ فونز میں تمام صارفین کے پاس یہ آپشن ہوتی ہے کہ وہ ایف آئی آر کی تصویر میں سے متاثرہ افراد کا نام، پتہ، فون نمبر اور دیگر داتی معلومات کو باآسانی حذف کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ایپ سٹورز پر کئی ایپس بھی دستیاب ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں