یہ دراصل کون نکلا ؟ ہوشربا تفصیلات

یہ دراصل کون نکلا ؟ ہوشربا تفصیلات

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ملزمان کو 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے یہ خبر درست نہیں ہے، پولیس اس حوالے سے بہت محنت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس IGP کی قیادت میں دن رات کام کر رہی ہے-جیسے ہی کوئی اچھی خبر ملی آپ سے شئیر ہو گی-آپ سب دعا کریں یہ ذمہ دار جلد سے جلد پکڑے جائیں۔پوری قوم ایک تکلیف اور کرب سے گزر رہی ہے۔مولا سے دعا ہے ہماری پولیس کی اور قوم کی مدد کرے اور ہم ان مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی خبر کی تردید کی گئی تو اے آروائی نیوز کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر عماد یوسف بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے واضح کردیا کہ اے آر وائی اپنی خبر پر قائم ہے اور مرکزی ملزم پکڑا جاچکا ہے۔ ان کی اس بات پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا “اللہ کرے آپ کی خبر کل تک درست ثابت ہو جائے۔” لیکن ابھی تک اس بت کی تصدیق نہیں کی گئی ، تفتیش جاری ہے ، مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں ۔ مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں