قائداعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی ۔۔۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

قائداعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی ۔۔۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)چیف آٰف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پوری قوم بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت

میں پاکستان ایک علیحدہ خود مختار ریاست کے طور پر ابھر ا ۔ان کا کہنا تھا کہ متحرک ،پر امن اور خوشحال پاکستان کے بارے میں قائد اعظم کا وژن ہمارا ہدف ہے جس کو ہم مل کر حاصل کریں گے ۔ واضح رہے کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی تعلقات پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر افغان امن عمل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں