بریکنگ نیوز: ریا چکربورتی نے گرفتار ہوتے ہی تمام پول کھول دیے ۔۔۔ سارہ علی خان بھی بری طرح پھنس گئیں

بریکنگ نیوز: ریا چکربورتی نے گرفتار ہوتے ہی تمام پول کھول دیے ۔۔۔ سارہ علی خان بھی بری طرح پھنس گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک ) سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منشیات کے استعمال کی تحقیقات کے دوران ریا چکروتی نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں موجود اداکارہ ریا چکروتی نے حکام کے روبرو اعتراف کیا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت

کے ساتھ منشیات استعمال کرتی تھیں۔ریا چکروتی نے بتایا کہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی ان کے اور سشانت کے ساتھ مل کر ڈرگز استعمال کرتی رہی ہیں۔ریا چکروتی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2016 میں فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات کی لت لگی تھی۔ خیال رہے کہ اس فلم میں سارہ علی خان سشانت کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئی تھیں۔ریا چکروتی نے تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے 80 فیصد ستارے منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔ ان سے تحقیقات میں 20 اداکاروں اور اداکاراؤں کے نام سامنے آئے ہیں جنہیں این بی سی سمن جاری کرسکتی ہے۔ دوسری جانب می ٹو مہم کے تحت بالی ووڈ ڈائریکٹر ساجد خان کے خلاف ایک اور اداکارہ سامنے آئی ہے۔اس بار اداکارہ و ماڈل ڈمپل پال نے ساجد خان پر ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔ ڈمپل پال کے مطابق انہیں اس وقت ساجد خان نے ہراساں کیا جب وہ صرف 17 سال کی تھیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ” میں نے سوچا اس سے پہلے کہ جمہوریت مرجائے اور بولنے کی آزادی سلب کرلی جائے ، مجھے بھی بولنا چاہیے۔”ڈمپل پال کے مطابق جب می ٹو مہم شروع ہوئی تو بہت سے لوگوں نے ساجد خان کے خلاف بات کی لیکن مجھ میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی کیونکہ دوسرے ہر اداکار کی طرح انڈسٹری میں میرا کوئی گاڈ فادر نہیں تھا، اس لیے اپنے خاندان کیلئے روزی روٹی کی خاطر میں خاموش رہی۔ ” اب جبکہ میرے والدین میرے ساتھ نہیں ہیں، سو میں اپنے آپ کیلئے کما رہی ہوں، اب میں یہ بتانے کی ہمت کرسکتی ہوں کہ جب میں 17 سال کی تھی تو ساجد خان نے مجھے ہراساں کیا۔”سانحہ موٹروے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیاڈمپل پال کے مطابق ساجد خان نے مجھ سے گندی باتیں کیں، مجھے چھونے کی کوشش کی، یہاں تک کہ اس نے مجھے کپڑے اتارنے کا بھی کہا ، صرف اس لیے کہ وہ اسی طرح مجھے اپنی آنے والی فلم ہاؤس فل میں کردار دے گا۔ ” خدا ہی جانتا ہے کہ وہ کتنی لڑکیوں کے ساتھ یہ سب کرچکا ہے، میں صرف اس لیے سامنے آئی ہوں کیونکہ مجھے احساس ہوا ہے کہ اس واقعے نے مجھے بری طرح متاثر کیا۔”ڈمپل پال نے مطالبہ کیا کہ ” یہ بے حیا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہئیں، انہیں صرف کاسٹنگ کاؤچ کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کے سپنے چھیننے اور ان پر اثر انداز ہونے کیلئے جیل میں ہونا چاہیے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں