بریکنگ نیوز: ثانیہ مرزا بیٹے کو لے کر روانہ ۔۔ مگر کہاں؟ خبر دیتے ہوئے گھر والے بھی افسردہ ہو گئے

بریکنگ نیوز: ثانیہ مرزا بیٹے کو لے کر روانہ ۔۔ مگر کہاں؟ خبر دیتے ہوئے گھر والے بھی افسردہ ہو گئے

گجرات (قدرت روزنامہ) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کی قومی بھابی ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتے ہیں اور اپنی بیٹیوں ثانیہ مرزا اور انعم مرزا کے ساتھ بنائی گئی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں اور ہمہ وقت لوگوں کو آگاہی دیتے رہتے ہیں کہ ان کی زندگیوں میں کیا ہو رہا ہے . گزشتہ روز ثانیہ مرزا، ان کا صاحبزادہ اذہان، انعم مرزا اور ان کے شوہر اسدالدین دبئی کے لیے روانہ ہوئے تو عمران مرزا نے ان کی جہاز میں بیٹھتے تصاویر بنا کر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کر دیں اور اس پوسٹ میں وہ خاصے جذباتی ہو گئے .

اور گھونسلا خالی ہو گیا ہے.“ رپورٹ کے مطابق عمران مرزا نے دو تصاویر پوسٹ کیں جن میں جہاز کی دو نشستوں پر ثانیہ مرزا اور ان کا بیٹا اذہان بیٹھا ہوتا ہے اور ماں بیٹا ایک دوسرے کے طرف دیکھ کر قہقہہ لگا رہے ہوتے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں انعم اور اسد کیمرے کے لیے پوز دے رہے ہوتے ہیں. واضح رہے کہ انعم مرزا اور اسدالدین کی شادی دسمبر 2019ءمیں ہوئی تھی. اسد بھی کرکٹر ہیں اور بھارت کے لیجنڈ کرکٹر محمد اظہرالدین کے بیٹے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں