ارطغرل غازی کی حلیمہ نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کر دی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ارطغرل غازی کی حلیمہ نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کر دی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کردی ہے۔اسرا بلجیک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اردو کے روز مرہ استعمال ہونے والے جملوں کو سیکھنے اور

پھر ان کا ترک زبان میں بولنے کا طریقہ سکھا رہی ہیں۔اسرا نے سوشل میڈیا پر زیر گردش 02 منٹ کی ویڈیو کے آغاز میں بتایا کہ وہ روزمرہ استعمال کئےجانے والے اردو کے فقروں کو سیکھ کر پاکستانیوں کو اس کا ترک زبان میں ترجمہ کر کے بھی بتائیں گی۔ویڈیو میں جو وہ پہلا جملہ بولتی ہیں وہ ہے جینوین بات یعنی اصل بات، اداکارہ کے پاس موجود ترجمہ کرنے والی ایپ انہیں بتاتی ہے کہ اس کا مطلب ہے صحیح وقت پر صحیح بات کرنا۔اس کے بعد اسرا کو بہت اعلیٰ کہتے سنا جاسکتا ہے ان دونوں الفاظ کو وہ اپنی زبان میں بھی بول کر بتاتی ہیں۔ویڈیو میں اسرا اگلا جملہ ’کیا سین ہے، کہتی ہیں اور اس کے بعد سین آن ہے ،جو بات ہے، جگاڑ‘ کو بھی بولتی ہیں-اس کے علاوہ تُرک دیگر آیا تے چھا گیا اور چیتا گفتگو کا حصہ بناتی ہیں، اور انہی کا ترک ورژن بھی تلفظ کے ساتھ ادا کرتی ہیں۔اسرا چیتا کا ترک ورژن کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ انہیں یہ لفظ پسند آیا ہے اور یہ ان کا نمبر 1 لفظ ہے –آخر میں دنیا کو بتادو کہتی ہیں اور وہ یہ تمام فقرے اردو میں بولنے پر خوشی کا اظہار بھی کرتی ہیں۔اس سے قبل اسرا نے پاکستان کی مختلف ڈشز بھی چکھی تھیں جن میں شامل بریانی کو چکھنے کے بعد اسے اپنی نمبر ون ڈش قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہاں کی بریانی بہت مشہور ہے اور بہت مزیدار ہے مجھے بہت پسند آئی ہے میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین نمبر 1 ڈش ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں