اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔!! نامور پاکستانی عالم دین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، پورے ملک میں سوگ

اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔!! نامور پاکستانی عالم دین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، پورے ملک میں سوگ

کراچی (ویب ڈیسک) علامہ سید ضمیر اختر نقوی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علامہ ضمیر اختر نقوی کو رات گئے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ قریبی رفقاء کے مطابق مرحوم کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کی جائے گی۔ قریبی رفقا کا بتانا ہے کہ

علامہ ضمیر اختر نقوی کو رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ضمیر نقوی کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کی جائے گی۔ علامہ ضمیر اختر نقوی بھارتی شہر لکھنو میں پیدا ہوئے، وہ ایک خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے۔ ضمیر اختر نقوی نے شاعری، مرثیہ نگاری سمیت درجنوں کتابیں لکھیں، انہوں نے شہزاد قاسم ابن حسن پر دو جلدوں پر مشتمل سوانح تحریر کی۔ علامہ ضمیر اختر نقوی کی تصنیف معراج خطابت 5 جلدوں پر مشتمل ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ علامہ ضمیر اختر نقوی 40 سے زائد تصانیف کے مالک تھے، جبکہ مرثیہ نگاری ، شاعری ، اردو ادب سمیت مختلف موضوعات ان کا خاصہ رہے۔ واضح رہےکہ علامہ ضمیر اختر نقوی 1944 میں بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے اور 1967ء میں نقل مقام کر کے پاکستان کے شہر کراچی شہر میں سکونت اختیار کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں