بحرین اسرائیل تعلقات!! امریکی صدر کے اکلوتے داماد خوش، بہترین اقدام قرار دے دیا

بحرین اسرائیل تعلقات!! امریکی صدر کے اکلوتے داماد خوش، بہترین اقدام قرار دے دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر نے بحرین کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے اعلان کو نائن الیون جیسے واقعات، انہتا پسندی اور دہشت گردی روکنے کے لیے بہترین اقدام قرار دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں کشنر نے توقع ظاہر

کی کہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل سے تعلقات استوار کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بحرین کا اقدام خطے کے ممالک کو مسئلہ فلسطین اپنے قومی مفادات اور خارجہ پالیسی سے الگ کرنے کا موقع دے گا۔ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ کشنر نے پچھلے ہفتے ہی بحرین کے بادشاہ اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی جو آج کی ڈیل کی نشاندہی کرتی ہے۔واضح رہے کہ بحرین کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی طرح اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے، دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ منگل کو کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں