معروف اداکارہ ستارہ بیگ کا انکشاف

معروف اداکارہ ستارہ بیگ کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ستارہ بیگ نے موٹر وے پرخاتون کی عصمت دری کے ملزموں کی جلد گرفتاری اور انہیں نشان عبر ت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد حساس لوگوں پر سکتہ طاری ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ستارہ بیگ نے کہا کہ

خاتون کی عصمت دری کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے، ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں امن کے دشمنوں کی دفعات شامل کی جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ میں خود اس طرح کے سانحہ اور کرب سے گزری ہوئی ہیں اس لئے مجھے اس دکھ کا بخوبی اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ملزمان میں سے کسی ایک کو بھی عبرت ناک سزا دی گئی ہوتی تو آئے روز ایسے واقعات رونما نہ ہوتے۔ستارہ بیگ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورت ہی اتنی مظلوم کیوں ہے اور اب ہمیں سخت قوانین کا نفاذ کرنا ہوگا بصور ت دیگر معاشرے میں آنے والا بیگاڑ اچھی خبر نہیں دے رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں