برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری، بڑا اعلان کر دیا گیا

برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری، بڑا اعلان کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) برطانوی ایئر لائن نے 10 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق برطانیہ کی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے 10 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں ایئر لائن انتظامیہ کی

جانب سے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت کے بعد بکنگ کا آغاز ہوگا، ایئر لائن دس دسمبر کو مانچسٹر سے اسلام آباد پہلی فلائٹ آپریٹ کرے گی، 12 دسمبر کو لندن سے اسلام آباد اور 13 دسمبر کو لندن سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریٹ کرے گی۔ ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں، مانچسٹر سے اسلام آباد ہفتہ وار 4 پروازیں، لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 فلائٹس آپریٹ کرے گی۔ مسافروں کو لاہور سے براہ راست لندن کے لیے ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کی پرواز میں اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ کلاس کی سفری سہولت میسر ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ورجن اٹلانٹک ایئر ویز نے پاکستان کے لیے نئی پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا، چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد دونوں ہی مشہور منزلیں ہیں، ہم اپنے جہاز پر مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں۔ ورجن اٹلانٹک ایئرویز نے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کیلئے نئی پروازوں کے آغاز کیلئے تیار کرلی ، مسافر ورجن اٹلانٹک ائرویز کی اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ مناسب پیش کش سے لطف اندوز ہوں گے۔ نئی سروس کا مقصد برطانیہ اور امریکہ میں مقیم شہریو ں کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نا ہے ، کوڈ شیئر اور انٹر لائن شراکت داروں کے ذریعہ بھی یورپی اور شما لی امریکہ کے مقامات سے رابطے دستیاب ہوں گے۔ ورجن اٹلانٹک ائر ویز مسافروں کے علا وہ ایک تیز، موثر کارگو سروس کیلئے نئے مواقع کی پیش کش کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں