ترک قوم پر آوازیں کسنا بند کرو ورنہ ۔۔۔۔

ترک قوم پر آوازیں کسنا بند کرو ورنہ ۔۔۔۔

انقرہ(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے یونان کیساتھ کشیدگی کے معاملے پر فرانسیسی صدر کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ ترک قوم اور ترکی پر آوازیں کسنے سے باز آجاؤ۔رجب طیب اردوان نے ڈیموکریسی و فریڈم جزیرے پر قومی ارادہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میکرون میری ذات

پر انگلیاں اٹھانے سے پرہیز کرو۔ تم تاریخ کی معلومات سے عاری ہو اور اپنے ملک کی تاریخ سے بھی ناواقف ہو۔ ترک قوم اور ترکی پر آوازیں کسنے سے باز آجاؤ۔انہوں نے یونان کو بھی کہا کہ وقت آنے پر ہمسایہ، ہمسایہ کہتے پھرتے ہو۔ تو پھر ہمسایہ گیری بھی کرو، غلط راستے پر مت بھٹکو، اگر اس پر مصر رہو گے تو پھر عالمی سطح پر تنہا رہ جاؤ گے۔ترک صدر نے بتایا کہ ترکی ایک خود کفیل ملک ہے۔ اب ہم آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں نہیں ہیں، یہ ملک ایک مضبوط سطح کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں