بریکنگ نیوز: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر وطن بھجوانے میں ریکارڈ اضافہ، ملکی خزانہ لبالب بھرگیا

بریکنگ نیوز: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر وطن بھجوانے میں ریکارڈ اضافہ، ملکی خزانہ لبالب بھرگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) رواں سال سمندر پار پاکستانیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد زائد ترسیلات زر وطن بھجوائے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اگست 2020 میں سمندرپارپاکستانیوں نے ترسیلاتِ زرکی مدمیں 2.095 ملین ڈالر ڈالربھجوائے اور یہ ترسیلات زر گزشتہ سال اگست کے مقابلے

میں 24.4 فیصد زیادہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2020 میں یہ ترسیلات 2.768 ملین ڈالرکی ریکارڈ سطح تک پہنچیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیےکی نسبت 31 فیصد زیادہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں برس اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2 ہزار 95 ملین ڈالر بھجوائے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 24 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہیں۔ پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں برس جولائی میں یہ ترسیلات 2 ہزار 768 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یہ ترسیلاتِ زر گزشتہ برس کے اِسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں