بریکنگ نیوز: پی ٹی آئی کے سینئر اور سرگرم رہنما پر فائرنگ۔۔۔ جان کی بازی ہار گئے

بریکنگ نیوز: پی ٹی آئی کے سینئر اور سرگرم رہنما پر فائرنگ۔۔۔ جان کی بازی ہار گئے

ہری پور (ویب ڈیسک) ہری پور میں تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس میں نائب صدر ملک طاہر اقبال جاں بحق ہوگئے، بکہ فائرنگ سے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہری پور میں تحریک انصاف

خیبرپختونخواہ کے نائب صدر ملک طاہر اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملک طاہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ملک طاہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے کو ٹیٹرہ کے مقام پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے غازی میں طاہر اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے طاہر اقبال کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ رات گئے اپنے گھر جا رہے تھے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طاہر اقبال کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتول طاہر اقبال ہری پور کے ممبر ضلع کونسل بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں پیش رفت سامنے آسکے گی۔ پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ محمود خان کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر اقبال مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں