بریکنگ نیوز: پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی گر کر تباہ، تشویشناک اطلاعات

بریکنگ نیوز: پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی گر کر تباہ، تشویشناک اطلاعات

پنڈی گھیپ (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ پنڈی گھیب کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زمین پرکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ یاد رہے رواں سال اپریل میں پاک فوج کا مشاق طیارہ گجرات کے قریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان Shaheedہوگئے تھے۔ اس سے قبل مارچ میں اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم Shaheedہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں