بشریٰ انصاری نے ایسی تجویز دے دی کہ ہر طرف سناٹا چھا گیا

بشریٰ انصاری نے ایسی تجویز دے دی کہ ہر طرف سناٹا چھا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ غلط کاری کے مجرموں کوہاتھ اور پاؤں سے محروم کرکے ان کی مردانہ صلاحیت ختم کردینی چاہیے۔موٹر وے غلط کاری کیس پر نہ صرف پورا ملک سراپا احتجاج ہے بلکہ سول سوسائٹی اور عوام کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جارہا ہے

کہ ایسے مکروہ مجرموں کو سرے عام سزا دی جائے۔ شوبز انڈسٹری میں بھی اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتاہے اور واقعہ کے مجرمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔موٹر وے واقعہ سے متعلق نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کہا کہ میں چاہتی ہوں اسیے واقعات کے مجرموں کو زندہ رکھا جائے، انہیں تختہ دار پر نہ لٹکایا جائے بلکہ ان کو ہاتھ، پاؤں اور ان اعضاء کے بغیر زندگی گزارنے دی جائے جس سے وہ خواتین کی زندگی کو برباد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کی مردانہ صلاحیت ختم کرکو ان کے ہاتھ اور پاؤں سے محروم کردینا چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن جائیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ایسے مجرموں کو بھی اسی درد کے ساتھ زندہ رہنا چاہیے جو درد ہر روز شکار خواتین اور وہ والدین (جن کے بچوں کو زندگی سے محروم کر دیا جاتا ہے ) محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ملک میں اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک ایسے مجرمان کو ایسی سزائیں نہ دی جائیں کیوں کہ تختہ دار پر لٹکانے کی تھوڑی دیر کی سزا ہوتی ہے لہذا ان افراد کو ایسی سزا دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں