اقتدار کی مدت ختم ہوتے ہی گھر چلا جاؤں گا۔!! لندن منتقل ہونے کا فیصلہ، ایک اعلان نے عوام میں پریشانی کی لہر دوڑا دی

اقتدار کی مدت ختم ہوتے ہی گھر چلا جاؤں گا۔!! لندن منتقل ہونے کا فیصلہ، ایک اعلان نے عوام میں پریشانی کی لہر دوڑا دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ اپنی مدت ختم کر کے گھر چلے جائیںگے البتہ انہیں معاہدے میں توسیع کیلئے آمادہ کرنیکی کوششیں جاری ہیں، اپنی مدت ملازمت کے دوران اپنے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہوں ۔

میڈیا کی جانب سے احسان مانی سے رابطہ کرنے پر انکا کہنا تھا کہ میرا تقرر 3سال کیلئے ہوا ہے اور ابھی ایک سال باقی ہے۔پاکستان کرکٹ کی خدمت کیلئے یہاں موجود ہوں ۔ ابھی میرے پاس بارہ ماہ کا وقت باقی ہے۔ 75سالہ احسان مانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی اپنی اہلیہ کے ساتھ لاہور کے پوش علاقے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں تاہم وہ اگلے سال ستمبر میں 3سال مکمل ہونے کے بعد دوبارہ لندن میں واقع اپنے گھر میں شفٹ ہونیکا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنے قریبی لوگوں سے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے معاہدے میں توسیع لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں