بریکنگ نیوز: کپتان کا ایک ایک حرف پورا۔!! پاکستانی معیشت سنبھل گئی، عالمی میڈیا کا اعتراف

بریکنگ نیوز: کپتان کا ایک ایک حرف پورا۔!! پاکستانی معیشت سنبھل گئی، عالمی میڈیا کا اعتراف

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے پاکستان میں معیشت کی افزائش کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وبا چھٹتے ہی پاکستانی معیشت پھلنے پھولنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بڑی بڑی معیشتیں مشکلات سے دوچار ہوگئی تھیں،

پاکستان بھی ان میں سے ایک ہے جس کی معیشت وبائی صورتحال پر قابو کےلیے لگائے گئے لاک ڈاون کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئی تھی تاہم اب سنبھلنا شروع ہوگئی ہے۔ پاکستانی کی افزائش کی خبریں عالمی میڈیا میں بھی نشر ہونا شروع ہوگئی ہیں، امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے

تفصیلی رپورٹ شائع کر دی۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی رخصتی کے بعد پاکستانی معیشت سنبھلنے لگی ہے، ایندھن سے لیکر سیمنٹ تک کی فروخت ریکارڈ سطح کو چھورہی ہے۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن خاتمے کے بعد گاڑیوں کی فروخت بھی معمول پر لوٹ رہی ہے، مینوفیکچرنگ شعبہ مسلسل دوسرے ماہ سے نموکے راستے پر چل رہی ہے۔ دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ اعلان سے دوطرفہ معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے کی خواہش کی تکمیل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ایکسپورٹ فنانس نے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کی حد 1.5 بلین پونڈ مقرر کردی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانوی ایجنسی نےگزشتہ 2 سال میں سرمایہ کاری کی حد 3 گنا کردی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ اعلان پاکستان پرہمارے اعتماد کی علامت ہے اور اس سے دوطرفہ معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے کی خواہش کی تکمیل ہوگی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان سے سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، برآمدات کی یہ شرح جولائی 2019 اور مارچ 2020 تک ہے، اعلان سے دونوں ممالک کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں