سینئر ترین تجزیہ کار اور صحافی حسن نثار نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

سینئر ترین تجزیہ کار اور صحافی حسن نثار نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر ترین تجزیہ کار اور صحافی حسن نثار نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی۔ تحریک انصاف حکومت کی پرفارمنس سے مایوس ہو کر معروف صحافی حسن نثار نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے کہ حسن نثار تحریک انصاف کے پر

زور حامی رہے ہیں لیکن خراب پرفارمنس کے باعث وہ تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔ اپنے ٹی وی پروگرام ” میرے مطابق” میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کیلئے آخری امید تھے، لیکن ان کے کمزور فیصلوں نے مجھے پاکستان میں رہنے کے فیصلے پر نظر ثانی پر مجبور کردیا۔ حسن نثار نے اعلان کیا “میں خود غائب ہونے کا سوچ رہا ہوں، بمعہ اہل و عیال، یہ رہنے کی جگہ نہیں ہے، میں کوئی پاگل ہوں، میں پڑھا لکھا آدمی ہوں، نہ میں بلا وجہ خوش ہوتا ہے اور نہ ہی بلا وجہ مایوس ہوتا ہوں، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونے کا کہا جاتا ہے لیکن مایوسی سے بچنے اور اللہ کی رحمت کے حصول کیلئے کوئی زحمت بھی تو کرو۔” حسن نثار نے مزید کہا “کیا کرنا ہے یہاں، ایکسائز انسپکٹر ارب پتی ہے، جس کے گھر سے 35، 40 کروڑ کیش نکل رہا ہے، اس کے اثاثے کتنے ارب کے ہوں گے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں