شادی کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

شادی کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ میں کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے ہالز میں شادی بیاہ کی تقاریب پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر فیصلوں کے تحت محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 15ستمبر کے بعد سےشادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ

سماجی فاصلوں اور ماسک کےساتھ شادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر سے نکل چکے، سردیوں میں دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کیلئے ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرروت ہے، اپوزیشن کے دباؤ میں آکرسخت لاک ڈاؤن توبھارت سے بھی برے حالات ہوتے۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا۔ جنسی زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔ جنسی زیادتی کے مرتکب ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ آئی جی کارکردگی دکھائیں گے تو عہدے پر رہیں گے۔ سی سی پی او پر بڑا شور برپا ہوا۔ عمر شیخ کو اس لیے تعینات کیا کہ پولیس قبضہ گروپوں سے ملی ہوئی تھی۔کراچی میں ایسا لوکل سسٹم لانا چاہتے ہیں جس سے میئر آزادانہ منتخب ہو۔ منتخب میئر کو لانے سے کراچی کا مسئل حل ہوجائے گا۔ کراچی کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے، کراچی صرف سندھ کا نہیں پاکستان کا انجن آف گروتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف میں بلیک لسٹ ہوئے تو معیشت بیٹھ جائے گی۔ اپوزیشن نے سوچا کہ فیٹف کے معاملے پر یہ مان جائے گا لیکن میں بلیک میل نہیں ہوں گا۔اپوزیشن نے ملک کو کنگال کیا پھر کہا کہ حکومت فیل ہوگئی ہے۔ مجھے کورونا وباء، فیٹف، اور معیشت پر بلیک میل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے اندر بھی کچھ لوگ موجود ہیں جو وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔ چیلنج کرتا ہوں کہ عثمان بزدار اور ہمارے وزراء نے کرپشن نہیں کی۔عثمان بزدار شہبازشریف کی طرح میڈیا پر پیسا نہیں لگاتا۔ عثمان بزدار کی کمزوری یہ ہے کہ وہ میڈیا پر بات نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں