بریکنگ نیوز: سانحہ موٹر وے پر قانون سازی۔!! کپتان کے نام کا ڈنکا بھارت میں بھی بجنے لگا، وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کی دھوم مچ گئی

بریکنگ نیوز: سانحہ موٹر وے پر قانون سازی۔!! کپتان کے نام کا ڈنکا بھارت میں بھی بجنے لگا، وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کی دھوم مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) لاہور موٹر وے سانحے پر وزیراعظم عمران خان کے ایسے مجرموں کو نامرد بنانے کے لئے قانون سازی کے اعلان پر پڑوسی ملک بھارت میں کپتان کے نام کا ڈنکا بجنے لگا۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ نیوز اردو 18نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر وزیراعظم عمران خان کے

فیصلے کو نمایاں کوریج دی جس کے تحت اب خواتین سے بد فعلی کرنے والے مجرموں کو نامرد بنانے کے لئے قانون سازی کی جائے گی ۔جس پر ویب سائٹ کے بھارتی فالوورز نے کپتان کے فیصلے کی شاندارلفظوں میں تعریف شروع کردی۔بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کے معاملے کو سیاست اور سرحدوں کی قید سے آزاد ہو کر دیکھنا چاہیے۔ دونوں ملکوں میں خواتین کو مردوںکی حیوانیت کا سامنا ہے جس سے ان میں عدم تحفظ کا احساس پیداہوچکا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے جو اعلان کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ بھارت جیسے ملک کو بھی ایسے ہی اقدامات کی ضرورت ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھا کہ پاکستانی وزیراعظم واقعی ایک انقلابی سوچ کی حامل شخصیت ہیں اور ایک بھارت ہے جہاں خواتین کی عزت تار تار کرنے والوں کو بے جے پی کا ٹکٹ دے دیا جاتا ہے۔کئی بھارتیوں نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ اس اقدام پر ہم عمران خان کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ اس سے قبل نیوز 18 نے بتایا کہ کورونا وائرس کو لے کر اب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (World Health Organisation) پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او چیف ٹریڈوس ایڈنہوم نے اپنی پریس بریفنگ میں پاکستانی حکومت (Pakistan Government) کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان ممالک میں سے ایک ہے، جن سے دنیا کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ٹریڈوس ایڈنہوم نے کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کی پالیسی کی حمایت بھی کی۔ ڈبلیو ایچ او چیف نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے روک تھام کےلئے گزشتہ کئی سال میں پولیو کے لئے بنائے گئے بنیادی ڈھانچے کا سہارا لیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او چیف نے ملک کے کمیونٹی ہیلتھ ورکرس (Community health workers) کی بھی تعریف کی۔ ان کارکنان کو پولیو کے لئے گھر گھر جاکر بچوں کا ویکسینیشن کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں