تشویشناک اطلاعات

تشویشناک اطلاعات

سرگودھا(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نے خاندانی رنجش پر اپنے ہی داماد اور اس کے چھوٹے بھائی کو Qatalکروا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرگودھا میں ایک ماہ قبل واردات ہوئی تھی جس میں نامعلوم افراد نے ایک وکیل سمیع اللہ باجوہ ایڈووکیٹ اور اس کے چھوٹے بھائی

کامران باجوہ کو Qatalکردیا تھا۔ دہرےqatal کی اس واردات پر پورے شہر میں غم و غصے کی فضا پیدا ہو گئی تھی خصوصا وکلا برادری نے اس سانحے پر شدید احتجاج کیا تھا۔ پولیس ایک ماہ کی تفتیش کے بعد بالآخر اس واقعے میں ملوث کرائے کے Qatilonتک پہنچ گئی۔ ملزمان نے دوران حراست یہ انکشاف کیا کہ دونوں افراد کو تحریک انصاف سرگودھا کے رہنما اور ڈسڑکٹ چیئرمین زکوۃ عشر اقبال گاڑہ نے خاندانی رنجش میں پیسے دے کر جان سے مروایا ہے۔ سمیع اللہ باجوہ ایڈووکیٹ دراصل اقبال گاڑہ کا داماد تھا۔ ملزمان کے اعترافی بیان اور شواہد کی روشنی میں پولیس نے اقبال گاڑہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں تو اقبال گاڑہ نے خود ہی گرفتاری پیش کر دی۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او کینٹ اقرار عباس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں