مریم نواز کے ہاتھ کونسے ثبوت لگ گئے؟

مریم نواز کے ہاتھ کونسے ثبوت لگ گئے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مریم نے نواز نے پھر سے اداروں کے خلاف محاذ آرائی شروع کر دی ہے اور خاص طور پر وہ 2ججز جنہوں نے مریم نواز کے والد میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا وہ اب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی کے ریڈار پر آگئے ہیں۔

مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2ججز کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہیں جن میں جسٹس عامر فاروق صاحب اور جسٹس محسن اختر کیانی صاحب شامل ہیں جنہوں نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں اور میاں نوازشریف کو مفرور قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے میاں نواز شریف کو آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بھی تین سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں مریم نوا ز نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑی تھی اور آج بھی جب عدلیہ کو دباؤ کا سامنا ہے تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عدلیہ کو جو بھی دباو میں لانے کی کوشش کرے گا، ہم ہر قیمت پر اس کا راستہ روکیں گے۔ نیوز اینکر اسامہ غازی نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ مریم نواز بہت جلد ایک ویڈیوریلیز کرنے والی ہیں یہ ویڈیو سابق جج ارشد ملک کی ہوگی۔ مریم نواز نے ان کے حوالے سے پہلے بھی ایک بھر پور پریس کانفرنس کی تھی۔ جو بعد میں متنازع ہو گئی۔ اس میں ایک ویڈیو بنائی گئی جو ارشد ملک کی تھی ۔ ویڈیو بنانے والا شخص باہر بھاگ گیا۔ اسامہ غازی نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو اندر کی خبر دینے لگا ہوں کہ اب مریم صاحبہ ایک اور ویڈیو ریلیز کرنے والی ہیں۔ یہ ویڈیو ارشد ملک کی میاں نواز شریف سے ملاقات کی ویڈیوہو گی۔ انہو ں نے مزید کیا کہا جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں