بریکنگ نیوز: موٹر وے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی بیوی ڈرامائی انداز میں گرفتار۔۔۔۔ تہلکہ خیز تفصیلات

بریکنگ نیوز: موٹر وے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی بیوی ڈرامائی انداز میں گرفتار۔۔۔۔ تہلکہ خیز تفصیلات

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی ziadatiکے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، موٹر وے پر ziadatiکے مرکزی ملزم عابد ملہی کی اہلیہ بشریٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار

بشری بی بی کی ziadatiکیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے ساتھ دوسری شادی ہے، گرفتار عابد کی اہلیہ بشری تحصیل تاندلیا والا فیصل آباد کی رہنے والی ہیں، بشری بی بی کی فرار ملزم عابد سے ایک بیٹی جبکہ سابق شوہر سے چار بچے ہیں۔ خیال رہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ اس کے بچوں کے سامنے ziadatiکے واقعے کو آٹھ روز گزر چکے ہیں، لیکن کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے اور اس کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو سونپ دیا گیا ہے جو عابد کے ساتھی شفقت سے قید خانے میں تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے آٹھ روز گزر جانے کے باوجود متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلم بند نہیں کیا گیا ہے، جس کے لیے پولیس نے علیحدہ ٹیم بنا دی ہے جو خاتون کا بیان قلم بند کرے گی جو قانونی طور پر اس کیس کو آگے بڑھانے کے لئے بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں