بریکنگ نیوز: ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے ۔۔۔!!! خوف وہراس ، ہر زبان سے کلمہ طیبہ کا ورد جاری

بریکنگ نیوز: ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے ۔۔۔!!! خوف وہراس ، ہر زبان سے کلمہ طیبہ کا ورد جاری

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں جمعرات کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلہ صوبے کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی شب کو بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے

پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم خوش قسمتی سے زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی صرف 16 کلومیٹر تھی جس کی وجہ سے جھٹکوں کی شدت بہت زیادہ محسوس ہوئی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 7 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 30 کلومیٹر دور مغرب کا علاقہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں