بریکنگ نیوز: اپوزیشن خاتون سیاستدان پر فرد جرم عائد،5 سال سزا کا امکان

بریکنگ نیوز: اپوزیشن خاتون سیاستدان پر فرد جرم عائد،5 سال سزا کا امکان

مینسک (ویب ڈیسک) بیلاروس میں زیر حراست حزب اختلاف کی ایک خاتون سیاستدان، ماریا کولی سنیکووا پر ریاستی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ یہ الزام ثابت ہو جانے پر انہیں پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ بین الاقوامی احتجاج کے باوجود 38 سالہ

ماریا کولیسنیکووا ایک ہفتے سے بھی زیادہ عرصے سے قید میں ہیں۔ ماریاکولی سنیکووا پولیس اور خفیہ سروس کے خلاف یہ مقدمہ درج کرا چکی ہیں کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔کولی سنیکووا کو گزشتہ ہفتے ان کے اغوا کے بعد جسمانی تشدد کے خطرے کے پیش نظر بیلاروس چھوڑ دینے کا حکم دے دیا گیا تھا۔ انہیں ملک بدر کر کے پڑوسی ملک یوکرین بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے سرحد پر اپنا پاسپورٹ ہی پھاڑ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں