یہ بدلیں گے ملک کی تقدیر۔۔!! بلاول بھٹو کے سکیورٹی گارڈ کی نجی ٹی وی چینل کے صحافی سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

یہ بدلیں گے ملک کی تقدیر۔۔!! بلاول بھٹو کے سکیورٹی گارڈ کی نجی ٹی وی چینل کے صحافی سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

کراچی (ویب ڈیسک) بلاول کے سیکیورٹی گارڈ نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی عمران وسیم کا موبائل چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایک تقریب یں پہنچے تو وہاں صحافیوں نے بلاول سے سوالات پوچھنے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی کے صحافی عمران وسیم نے بلاول

سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق ہونیوالے مشترکہ اجلاس بارے سوال پوچھا۔ سکیورٹی اسٹاف کو عمران وسیم کا سوال کرنا پسند نہ آیا جس پر انہوں نے بدتمیزی کی بلاول بھٹو کے سکیورٹی اسٹاف نے 92 نیوز کے صحافی کا موبائل فون چھین لیا اس واقعے پر صدیق جان نے طنزیہ ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ اس کی مذمت نہیں کی جائے گی، کیونکہ بلاول کا گارڈ تھا، اور آج کل صحافیوں کو ہراساں کرنے والی والی مہم کے کرتے دھرتے بلاول کے بہت قریب ہیں، ان کو بلاول کی پروموشن کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے، جس کی پروموشن کے لیے پیسے لے رکھے ہوں، اس کی مذمت کرکے بیروزگار ہونا ہے؟؟؟ واضح رہے کہ بلاول کے صحافیوں سے برتاؤ کی متعدد شکایات آتی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اکثر یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ بلاول جس طرح صحافیوں کو دھمکیاں دیتے ہیں اور برا برتاؤ کرتے ہیں اسے میڈیا کیوں رپورٹ نہیں کرتا؟ عمران وسیم نامی صارف نے لکھا ” بلاول بھٹو کے سکیورٹی اسٹاف کی صحافیوں سے بدتمیزی بلاول بھٹو سے مشترکہ اجلاس بارے سوال پوچھنا سکیورٹی اسٹاف کو پسند نہ آیا بلاول بھٹو کے سکیورٹی اسٹاف نے 92 نیوز کے صحافی کا موبائل کھینج لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں