کورونا وائرس بپھر گیا۔۔۔!! گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کتنی اموات ریکارڈ ہوئیں؟ تشویشناک اطلاعات

کورونا وائرس بپھر گیا۔۔۔!! گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کتنی اموات ریکارڈ ہوئیں؟ تشویشناک اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ 645 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی ہے

جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 98 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں37 ہزار 270، بلوچستان میں 14 ہزار 138، اسلام آباد میں 16 ہزار 86، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 491 اور گلگت میں 3 ہزار 412 مریض سامنے آئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 226 اور سندھ میں 2 ہزار 459 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 81 اور آزاد کشمیر میں 66 اموات ہو چکی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے2 لاکھ 92 ہزار 44 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔ حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں