پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس۔۔!! عدالت نے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو حیران کُن ریلیف دے دیا

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس۔۔!! عدالت نے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو حیران کُن ریلیف دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،

مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہ ہوئے۔ خواجہ برادران کے وکیل نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد ہیں اس کیلئے پیش نہیں ہوسکتے،عدالت سے استدعا ہے کہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اسمبلی سیشن میں مصروف ہیں، عدالت ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور خواجہ برادران کے خلاف کیس کی 2اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔دوسری جانب پیراگون ریفرنس کے گواہ پٹواری نذیر عدالت میں بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں،خواجہ برادران کے خلاف مجموعی طور پر 130 گواہان بیان قلمبند کروائیں گے۔ یاد رہے کہ سعد رفیق، سلمان رفیق سمیت دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس دائر کیا گیا ہے اور ریفرنس میں کروڑوں روپے کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ خواجہ برادران نے صحت جرم سے سے بھی انکار کیا ہے ،تاہم دونوں بھائی ضمانت پرہیں،جبکہ گواہان کے بیان قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں