پاکستان اور ڈنمارک کے بہترین باہمی تعلقات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

سلام آباد: (09 جولائی 2020) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے بہترین باہمی تعلقات ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہم باہمی تعاون میں مزید اضافے کیلئے پر عزم ہیں۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپی کوفوڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ڈینش وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں