اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا پارٹنر مل گیا ۔۔۔۔ ویڈیو بھی وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا پارٹنر مل گیا ۔۔۔۔ ویڈیو بھی وائرل

کراچی (ویب ڈیسک) ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے پالتو کتے کو نیا پارٹنر قرار دے دیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے بالی ووڈ کا ایک گانا گاتے ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے میوزک کی ایک صنف ’کروکے‘ سے مداحوں کو مطلع کیا۔

کروکے میوزک کی وہ صنف ہے جس میں پہلے سے ریکارڈ شدہ گانے کو بیک گراؤنڈ میں لگا کر ساتھ گایا جائے۔ہانیہ عامر بھی اپنی ویڈیو میں یہی کرتی دکھائی دے رہی ہیں، انہیں ویڈیو میں اپنے پالتو کتے کے ساتھ بھارتی گلوکار پراتیک کہد کا گانا ’کھو گئے ہم کہاں‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’کاروکے میرے نئے کاروکے پارٹنر کے ساتھ۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں