جس کی لاٹھی اُسکی بھینس!! ای سی ایل سے نام خارج۔۔۔ عدالت نے بڑے سیاسی مگر مچھ کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

جس کی لاٹھی اُسکی بھینس!! ای سی ایل سے نام خارج۔۔۔ عدالت نے بڑے سیاسی مگر مچھ کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

کراچی (ویب ڈیسک) ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ شرجیل میمن کی اہلیہ نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے،

جس پر عدالت نے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کی اہلیہ کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔ شرجیل میمن کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں بزنس وومن ہوں بیروں ممالک میں کاروبار ہے،کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک آنا جانا ہوتا ہے میرا بیٹا بھی برطانیہ میں زیر تعلیم ہے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت حاصل کرنے سے قبل عرب امارات میں مستقل رہائش پذیر تھی میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں شرجیل میمن کی اہلیہ ہوں۔ شرجیل میمن کی اہلیہ صدف کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزم نہیں ہے، ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت کی تھی۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں