بڑا سیاسی تہلکہ۔۔!! نواز شریف کی احمد نورانی کو رات گئے فون کال۔۔۔۔۔۔ فوج کیخلاف سازشیں کون کر رہا ہے؟ کچا چٹھا کھل کر سامنے آگیا

بڑا سیاسی تہلکہ۔۔!! نواز شریف کی احمد نورانی کو رات گئے فون کال۔۔۔۔۔۔ فوج کیخلاف سازشیں کون کر رہا ہے؟ کچا چٹھا کھل کر سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف کی احمد نورانی کو فون کال ، جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے خلاف خبر پر سراہا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آج اے پی سی میں نواز شریف نے حسب عادت پاک فوج کے اداروں کے خلاف نفرت انگیز اورنفرت آمیز گفتگو کرنے سے باز نہیں آ رہے۔

ذرائع کے مطابق آج نواز شریف نے جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے خلاف خبریں پھیلانے پراحمد نورانی کی بڑی تعریف کی اور اس عمل کو بہت پسند کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنی ویڈیو لنک تقریر میں اداروں کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا اور اداروں کے خلاف خبریں جاری کرنے والوں کی بہت زیادہ تعریف کر کے اپنی نفرت کا اعادہ کیا ہے۔ دوسری جانب لندن سے اے پی سی میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہونے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقابلہ عمران سے نہیں ان کے لانے والوں سے ہے۔ اے پی سے جو بھی لائحہ عمل طے کرے گی مسلم لیگ (ن) اس کا بھرپور ساتھ دے گی۔ ایک سیکنڈ کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ روایت سے ہٹ کر حقیقی تبدیلی کے لیے لائحہ عمل طے کریں۔ علاج کے لیے لندن روانگی کے بعد پہلی مرتبہ باضا بطہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ اختیار چند لوگوں کو دے دینا بددیانتی ہے۔ الیکشن کے نتائج میں تبدیلی نہ ہوتی تو بیساکھیوں پر کھڑی حکومت وجود میں نہ آتی۔ دکھ کی بات ہے معاملہ ریاست سے اوپر تک پہنچ چکا ہے۔ ملک میں ہر ڈکیٹیٹر نےاوسط 9 سال حکومت کی۔ آئین پر عمل کرنےوالے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ عوام کی ووٹ سے جمہوری حکومت بننے پر ہاتھ پاؤں باندھ دئیے جاتے ہیں۔ ہماری تاریخ میں 33 سال کا عرصہ فوجی آمریت کی نذر ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں