’’نواز شریف آیت اللہ خمینی بن کر آئیں گے اور پھر ان کو ۔۔‘‘ کیپٹن صفدر نے اپنی توپوں کا رُخ حکومت کی طرف کردیا

’’نواز شریف آیت اللہ خمینی بن کر آئیں گے اور پھر ان کو ۔۔‘‘ کیپٹن صفدر نے اپنی توپوں کا رُخ حکومت کی طرف کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف آیت اللہ خمینی بن کر آئیں گے اور پھر ان کو لگ پتہ جائے گا کہ آئین کو نہ ماننا کیا ہوتا ہے، آزادی کیلئے استعفے ضروری ہو گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آج کے خطاب کے بعد کوئی سوال بچتا ہی نہیں ہے، آج نواز شریف نے سارے ابہام دور کر دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے لیکن وہ اس بار نواز شریف بن کر نہیں آیت اللہ خمینی بن کر آئیں گے اور پھر آپ کو لگ پتہ جائے گا کہ آئین کو نہ ماننا کیا ہوتا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کاہ کہ اگر استعفوں سے پاکستان بچتا ہے تو دینے چاہئیں، اگر جیل بھرنے یا قربانیوں سے پاکستان بچتا ہے تو قربانیاں دینی چاہئیں۔ 7 لاکھ لوگوں کی قربانیوں سے آزادی حاصل ہوئی لیکن اب ہماری آزادی چھن گئی ہے، آزادی کیلئے استعفے ضروری ہوگئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے مگر اس دفعہ وہ نواز شریف بن کر نہیں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں