عربوں سے ڈیل کے ثمرات آنا شروع۔!! ایک اور ملک اسرائیل کا ہمنوا بن گیا، بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

عربوں سے ڈیل کے ثمرات آنا شروع۔!! ایک اور ملک اسرائیل کا ہمنوا بن گیا، بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

ٹیگو سیگلپا (ویب ڈیسک) ہنڈوراس نے بھی بیت المقدس میں سفارت خانہ کا عندیہ دے دیا۔ صدر جووان اور لینڈو ہرنانڈیز اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر کرونا

کی وبا نے اجازت دی تو رواں سال کے اختتام سے قبل اس ارادے پر عمل ہو جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے کئی امور پر بات چیت کی ہے۔ ان میں تزویراتی اتحاد، ہنڈراس کے دارالحکومتٹیگو سیگلپا( Tegucigalpa )میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح اور بیت المقدس میں ہنڈراس کا سفارت خانہ کھولے جانے کے امور اہم ترین ہیں۔صدر ہرنانڈیز نے اس ٹویٹ کے ساتھ دو تصاویر بھی منسلک کیں جن میں وہ بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔اس اقدام کے ساتھ ہنڈراس بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ اس سے قبل امریکا نے 14 مئی 2018ء کو اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا۔ اس کے دو روز بعد ہی ہنڈراس کے پڑوسی ملک گوئٹے مالا نے مماثل اقدام پر عمل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں