دنیا کے امیر اور معروف ترین لوگوں کو لڑکیاں سپلائی کرنے والی خاتون پکڑی گئی، اس کے کسٹمرز میں کون سے بڑے نامشامل ہیں؟ ہوشرباء

نیویارک(ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین کسٹمرز اور خوبصورت ترین لڑکیوں کو نائکہ کو دھر لیا گیا ، 58 سالہ خاتون دنیا کے امیر ترین لوگوں کو مبینہ طور پر لڑکیاں فراہم کرتی تھی اس عورت کی گرفتاری کے بعد بڑے بڑے بزنس مین اور امیر زادوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں

کیونکہ اس عورت کے ذریعے نہ جانے کن کن شریف نظر آنے والے درندوں کا پردہ فاش ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف لوگوں کومبینہ طور پر لڑکیاں مہیا کرنے والی 58سالہ گیزلین میکس ویل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے بڑے بڑے لوگوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ نی نیوز زایجنسی سی این این کے مطابق جیفرے ایپسٹین نامی جنسی درندے کے سکینڈل بارے آپ نے سن رکھا ہو گا جس پر درجنوں خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ اسے عدالت سے قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اس نے گزشتہ سال اگست میں جیل میں ہی خودکشی کر لی تھی۔یہ خاتون گیزلین اس جنسی درندے کی گرل فرینڈ رہ چکی تھی، چنانچہ اسے اسی تعلق میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جیفرے ایپسٹین کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی درجنوں خواتین نے گیزلین کے خلاف بھی مقدمات درج کروا رکھے ہیں جن میں اس پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کے بعد اس خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ امریکی اٹارٹی آفس کے ترجمان نکولس بیاس کا کہنا تھا کہ ”گیزلین کو جمعرات کی صبح نیو ہیمپشائر سے حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ گیزلین 1961ءمیں برطانوی علاقے آکسفورڈ میں پیدا ہوئی تھی۔ ان کے والد رابرٹ میکس ویل جمہوریہ چیک کے شہری اور نیوزپیپر ٹائیکون تھے، جن کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی۔ باپ کی موت کے بعد گیزلین امریکہ منتقل ہو گئیں۔ اللے تللوں کی عادی گیزلین جلد ہی باپ کا پیسہ اڑا کر کنگال ہو گئی اور پھر اس نے مبینہ طور پر امراءکو لڑکیاں مہیا کرنے کا دھندہ اپنا لیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں