اسے کہتے ہیں اصلی اور نسلی دوست ۔۔۔!!! ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری متوقع

اسے کہتے ہیں اصلی اور نسلی دوست ۔۔۔!!! ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری متوقع

انقرہ(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا ہے۔ اس طرح ایک مرتبہ پھر ترکی کے صدر نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائی ہے۔ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب بھی ایک اہم تنازع ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں دنیا پر واضح کیا کہ جنوبی ایشیا کے امن کا انحصار تنازع کشمیر کے حل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کمشیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے مسئلے کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق ترک صدر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں