چین کی پاکستان کے لیے خدمات قابل رشک ۔۔۔!!! صدر مملکت عارف علوی نے چینی سفیر کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

چین کی پاکستان کے لیے خدمات قابل رشک ۔۔۔!!! صدر مملکت عارف علوی نے چینی سفیر کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سفیر یاؤ جینگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا ہے۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چینی سفیر کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیا گیا۔ صدرعارف علوی سےسبکدوش چینی سفیر نے ملاقات بھی کی جس میں صدر نےدوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےکیلئےچینی سفیرکی کوششوں کوسراہا۔صدر مملکت

نے کہا کہ چین ایک قریبی دوست ہے، چین نےقومی مفادکےامورپرہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، چین پاکستان اقتصادی راہداری سےعلاقائی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی صدر کے دورےکا منتظر ہے اس دورے سے تجارت،معیشت اور دفاع کےشعبوں میں مزید تقویت ملےگی۔اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ خطےمیں امن اور روابط کو فروغ دینےکیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔چینی سفیر نے کورونا کےدوران دورہ کرنے پر صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جب کہ صدر عارف علوی نے سبکدوش چینی سفیر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر سے متعلق کل فیصلہ کرے گی۔ایون فیلڈریفرنس میں مریم نواز اور صفدرکا مستقبل کیا ہو گا، فیصلہ کل ہوگا جب کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف اشتہاری ہوں گے یا نہیں،اس کا بھی فیصلہ کل متوقع ہے۔جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔ عدالت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں وقت کےتعین پر رپورٹ طلب کرچکی ہےھ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق گرفتاری سےمتعلق احکامات کی تعمیل کی گئی، حسن نوازنےوارنٹ کےعدالتی احکامات وصول کیے۔آج سماعت کے دوران اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ نوازشریف کو وفاقی حکومت نے باہر بھیجا، وفاقی حکومت ہی نوازشریف کی حاضری یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں